اُڈپی:27/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)پولس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کے نفاذ اور تحفظ کرے، اس کے ذریعے سماج دشمن عناصر کو انصاف کے دائرے میں لاکر انہیں سدھارا جائے ، نہ کہ معصوموں کے دلوں میں خوف پیداکریں۔ مغربی زون کے آئی جی پی ہیمنت نمبالکر نے ان خیالات اظہار کیا۔
وہ یہاں آرمیڈ ریزرو پولس کی 11ویں بیاچ سے کامیاب 95کیڈٹ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ پولس اپنا رویہ بدلے اور عوام کا تحفظ کا احساس پیدا کرے۔ آئی جی پی نے پولس کو مستعد اور چوکس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں پولس ظلم کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل بیاچ کے کیڈٹ سے کہاکہ وہ انا کے بندے نہ بنیں، عوام کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک کریں۔ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ پولس کے پا س موجود رائفل، بندوق اورلاٹھی لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے نہیں ہے، بلکہ وہ معاشرے کی حفاظت کے لئے ہیں ۔ مجرموں کو ہر حال میں سزا ملنی چاہئے اور دی جاسکتی ہے لیکن اس دوران کوئی معصوم ظلم کا شکار نہ ہو ۔
آئی جی پی نے کہاکہ پولس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک بہتر اور پرامن معاشرہ ، سماج کے تعمیر میں اہم رول ادا کرنے کی کوشش کرے ، کشیدہ اور دباؤ والا سماج بنانے کی نہیں ۔ پولس کا کام 24گھنٹوں کاکام ہے ، افسران ہمیشہ معصوم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نےکیڈٹ سے کہاکہ عوام کے ذہنوں میں پولس کے تعلق سے بہت ساری غلط فہمیاں اور ایک طرح کا خوف اس کو دور کرنے کے لئے انہیں کڑی محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کیڈٹ سےکہاکہ وہ پریشان حال عوام کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ایسا کام کریں کہ ہر حال انسانیت باقی رکھیں اور نرمی اور سختی کے ساتھ موقع ومحل دیکھ کر کام کرنےکو کہا۔ کامیاب ہوئے 95کیڈٹ میں سے 44بیلگام کے۔ 41ہبلی دھارواڑ کے،6بنگلورو اور 4ٹمکور سے تعلق رکھتے ہیں۔